سراج الحق جماعت اسلامی کے امیرکی حیثیت سےمستعفیٰ

Feb 12, 2024 | 17:19 PM

ویب ڈیسک:سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیرکی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  سراج الحق کاکہنا تھا کہ بطور امیرجماعت اسلامی الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ۔الیکشن میں  شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

 سراج الحق نےاستعفی میں لکھا ہے کہ بھر پور کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوب کامیابی نہ دلا سکا ۔کارکنان نے بے انتہا محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے ۔ میں اس ناکامی کو قبول کرتے ہوئے جماعت کی امارت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

امیرجماعت اسلامی کے مستعفی ہونے پر  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوری کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

 سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد مرکزی شوریٰ نے 17 فروری کو منصورہ میں اجلاس طلب کر لیا شوریٰ استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ ممکنہ طور پر لیاقت بلوچ قائمقام امیر جماعت مقرر ہونگے۔

 قائم مقام امیر جماعت کی تقرری کے بعد باقاعدہ حلف برداری تقریب ہوگی قائم مقام امیر جماعت بھی باقاعدہ حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31مارچ تک کیاجائیگا،نئے امیر کیلئے سراج الحق،لیاقت بلوچ،حافظ نعیم الرحمان کے نام پیش کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔

مزیدخبریں