پنجاب اسمبلی میں ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ، عطاتارڑ

پنجاب اسمبلی میں ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ، عطاتارڑ
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں ہم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ، عطاتارڑ

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے  نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطاء تارڑنے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں سنگل لارجسٹ پارٹی بن کے سامنے آئی ہے، ن لیگ میں آزاد ارکان قومی و صوبائی شرکت کر رہے ہیں،ابتدائی نتیجے جو کہ صرف 20٪ تھےان کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف والوں  نے اپنی حتمی رائے پیش کی، ایک دن فرماتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ بنانے جا رہے دوسرے دن کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تعداد پوری نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ  قیاس آرائیاں کی گئیں کہ نوازشریف نے  تقریر نہیں کی ، تقریر مکمل نتیجہ آنے پر کی جاتی ہے ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد ہماری تعداد اب تک 146 ہو چکی ہے، آج ہم پنجاب میں 150 کا ٹارگٹ پورا کر لیں گے اور اپنی حکومت بنا لیں گے ،جتنی تعداد ہم کو پنجاب میں مطلوب تھی وہ ہم کراس کر چکے ہیں، آج اور کل مزید قومی اسمبلی کے رکن شامل ہونے جا رہے ہیں، ن لیگ شامل ہونیوالے بہت سے  آزاد امیدوار جن کو ن لیگ کی حمایت حاصل ہے یہ وہ لوگ ہیں جو تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدوار کو ہرا کر کامیاب ہوئے ہیں ۔تمام جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ وزیر اعظم کے امیدوار کا نام لیا جائے گا ،اتحادیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے وزیراعظم کا نام مکمل مشاورت کے ساتھ ہو گا ۔

عطاء تارڑ نے  مزید کہا کہ کسی  دو نقاطی فارمولے پر بات نہیں کی گئی،  ایسی تمام چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں ,  ایسی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہو سکتی ہیں ،  وزیر اعظم کے نام کا اعلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ فائنل کیا جائے گا ۔