8فروری کو انٹرنیٹ نہ بند ہوتا تو نتائج کچھ اور ہوتے ،سلمان اکرم راجہ

8فروری کو انٹرنیٹ نہ بند ہوتا تو نتائج کچھ اور ہوتے ،سلمان اکرم راجہ
کیپشن: 8فروری کو انٹرنیٹ نہ بند ہوتا تو نتائج کچھ اور ہوتے ،سلمان اکرم راجہ

ایک نیوز: این اے 128 میں نوازشریف سے شکست کھانے والے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مجھے اتنا پتا ہے دھاندلی ہوئی لیکن کس نے کروائی یہ نہیں معلوم وکلاء برادری اس معاملے پر بھلے اکٹھی نہ ہو لیکن عوام کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ار او نے دھاندلی کی ہے کس کے کہنے پر کی میرے پاس اس کا ثبوت نہیں ار اوز کی تعیناتی کو بہت پہلے چیلنج ہونا چاہئے تھا، 8 فروری کو  انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے ہم ہر قانونی راستے کو اپنائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال خوف کے بت توڑے ،رات دس کے بعد سب کچھ بدل گیا، رزلٹ بدلنے کا فیصلہ کس نے کیا مجھے معلوم نہیں؟ آر او نے مجھ سمیت دیگر کو باہر نکال دیا میں این اے 128 کے فارم 45 سے 90 ہزار سے جیت رہا تھا لیکن فارم 47 میں مجھے ہرا دیا گیا۔