8فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Feb 12, 2024 | 14:58 PM

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائرکردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے،  عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے،  دھاندلی ،الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں،  درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں