وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا ؟نام سامنے آگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا ؟نام سامنے آگیا
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا ؟نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک:بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کیلئے جیتنے والی سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن واضح ہونے کے بعد وزارت اعلی کےلئے چار شخصیات سامنےآگئیں۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں جمیعت علمائے اسلام کی 11سیٹیں ہیں ، پاکستان مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی دس دس نشستیں حاصل کرسکی۔بلوچستان عوامی پارٹی پانچ اور آزاد اراکین کی تعداد چھ ہے ۔نیشنل پارٹی3عوامی نیشنل پارٹی کی 2 نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

دریں اثنا بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی،بی این پی مینگل  اور جماعت اسلامی کی  ایک ایک نشست ہے  ۔ جےیو آئی کی جانب نواب اسلم رئیسانی،(ن) لیگ کی طرف جام کمال کے نام سامنے آرہے ہیں ،پیپلزپارٹی کی سرفراز بگٹی اور نواب ثناء اللہ زہری بھی وریراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔ بی اے پی کی جانب سے صادق سنجرانی نے بھی وزارت اعلی کےلئے لابنگ شروع کردی ہے ، مرکز میں حکومت بننے کےبعد بلوچستان کے وزیراعلی کی پوزیشن مزید واضح ہوسکے گی۔