پی ایس 129:حافظ نعیم الرحمان کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان

Feb 12, 2024 | 11:48 AM

ایک نیوز:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129کی جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129سے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے ، سیاہی ملی گئی ہے ،ا یم کیو ایم کی امیدواروں کو جتوایا گیا،اس طرح کا فراڈ کیا گیا ہے ،ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی اس تماشے کے حوالے سے خط لکھاہے ، ہمارے امید واروں کو ہرا کر ایم کیو ایم کو جتوایا گیا ،ہمارے پاس سب ثبوت موجود ہیں ،شہر کو ایم کیو ایم کے حوالے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سمیت دیگر ایم کیو ایم والے ہارے ہیں،  میں اپنی سیٹ واپس کررہا ہوں ، شرم نہیں آتی ن لیگ کو پیپلز پارٹی کو ،ایم کیو ایم کو ،  ہم پرامن جمہوری حق رکھتے ہیں ،ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ،  ہم مطالبہ کرتے ہیں شفاف تحقیقات کرائی جائیں ،ہم عوام کو مایوس نہیں کرنے دیں گے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے PS-129 معاذ مقدم نے بھی جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ان کا کہناتھا کہ حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا، ایم ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے میدان سے بھاگ کر اپنی جماعت کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 کراچی سینٹرل کے مکمل 147 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان 26926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں