ویب ڈیسک :نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پرطویل وقفے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین آج اسلام آباد پہنچیں گے ۔اس سے پہلے وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی جائے گی ، حکومت سازی کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقات کریں گے، نواز شریف کی چودھری شجاعت سے ملاقات گزشتہ روز لاہور میں ہونا تھی۔
دوسری جانب آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور سے اسلام آباد جائیں گے ،دونوں رہنما پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کیا پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی ، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات متوقع ہے ۔