غباروں سے تیار ڈریگن کے مجسمے نے ریکارڈ بنادیا

Feb 12, 2024 | 00:57 AM

ویب ڈیسک:ہانگ کانگ میں غباروں سے تیارڈریگن کے مجسمے نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ۔
  ہانگ کانگ کے شاپنگ مال میں لگ بھگ 38000 غباروں سے تیار کردہ ڈریگن کے مجسمے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
غباروں سے آرٹ بنانے میں ماہر زی ٹائی ولسن پینگ اور کن لنگ ہو نے 60 سے زیادہ رضاکاروں کے ساتھ مل کر یہ حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔
تکمیل کے بعد غباروں سے بنائے گئے ڈریگن کی پیمائش کی گئی تو اس کی لمبائی 137.04 فٹ تھی جس کے بعد اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے غباروں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے ڈریگن کے اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ مجسمہ چائنیز نیو ایئر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بنایا گیا ہے اور فروری کے آخر تک اپنی جگہ پر موجود رہے گا۔ دونوں آرٹسٹس کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ڈریگن غباروں کے علاوہ کسی دوسری اشیا کے شہارے کے بغیر اپنی جگہ قائم رہے۔

مزیدخبریں