این اے 166 دوبارہ گنتی کی تینوں درخواستیں خارج

Feb 12, 2024 | 00:00 AM

ویب ڈیسک:احمد پور شرقیہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 دوبارہ گنتی کی تینوں درخواستیں خارج کردی گئیں۔

: این اے 166 سے پیپلزپارٹی کے علی گیلانی ک، آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ کنول شوزب کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کی گئی۔

وکیل اکبرانصاری کاموقف تھا کہ  الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 95 کی شک 5 کے تحت 8 ہزار سے کم کا فرق ہوتا تو دبارہ گنتی ہو سکتی تھی۔14 ہزار سے زیادہ کے ووٹوں کا فرق ہے۔تینوں امیدواروں نے  دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ این اے 166سے  مسلم لیگ ن کے سمع گیلانی 62148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں