سلمان خان کا سوناکشی سنہا سےمتعلق بڑا انکشاف  

Feb 12, 2023 | 23:54 PM

ایک نیوز :بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مقابل آئی ہیروئن سوناکشی سنہا انہیں 'انکل' کہہ کر مخاطب کیا کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے کہا  کہ ماضی میں سوناکشی انہیں انکل کہا کرتی تھیں،  اب اداکارہ مجھے کچھ بھی کہہ کر مخاطب نہیں کرتیں، یعنی سوناکشی اب بنا نام لیے ہی بات کر لیتی ہے۔

 دبنگ خان نے کہا کہ سوناکشی کا انکل کہنا عمر کے فرق کی وجہ سے تھا ۔ میں ہمیشہ ہی اس چیز پر غور کرتا ہوں کہ میرے ساتھ آنے والی ہیروئن اور میری عمر میں زیادہ فرق نہ ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے طویل عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ کام نہیں کیا۔

 سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے جب پہلی بار سوناکشی کو دیکھا تو اس کی عمر 16 یا 17 برس تھی، اسی طرح میں نے کرینہ کو اس وقت دیکھا جب وہ 9 سال کی تھی، میں اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کافی کام کرچکا ہوں۔

 خیال رہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سیکوئل دبنگ 2 ، 2012 میں ریلیز کیا گیا۔
 

مزیدخبریں