ایک نیوز :جرمنی کے شہر میونخ میں ہونیوالی سکیورٹی کانفرنس میں شریک ہونیوالے پاکستانی وفد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی شامل ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس آئی سکیورٹی کے معاملات پرگفتگو کریں گے ۔
ایکسپریس ٹربیون کےمطابق جرمنی کے شہر میونخ میں 17 فروری سے شروع ہونیوالی کا نفرنس میں پاکستان کا وفد بھی شریک ہوگا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔
اس موقع پر بلاول بھٹومختلف سفارت کاروں سےملاقاتیں بھی کریں گے ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
کانفرنس میں 45 سے زائد سربراہان مملکت اور دنیا بھر سے تقریباً 100 وزراء شرکت کریں گے۔
2018 میں ہونیوالی سکیورٹی کانفرنس میںاس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نےشرکت کی تھی اور تقریر بھی کی تھی ۔میونخ سیکورٹی کانفرنس کی داغ بیل1963 میں پڑی تھی جس میں ہر سال سیکورٹی اور فوجی مسائل پرتبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے
Feb 12, 2023 | 20:19 PM