شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدہ چھوڑنے پر مریم نواز کا بڑا بیان

Feb 12, 2023 | 17:45 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے پرانا تعلق ہے وہ اس لئے آگے نہیں آنا چاہتے تاکہ نوجوان قیادت کو موقع ملے۔مجھے وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کے عہدے سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

تفصیلات کےمطابق لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں ہے، قریب قریب کوئی ریلیف کا امکان بھی نہیں ہے، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔

جھوٹ بولنا نہیں آتا، سچا الزام بھی لگاتے ہوئے سوچتی ہوں، کسی سے ملنے یا ناراضی دور کرنے میں میری کوئی انا نہیں، سب سینئر میرے والد اور چچا کے ساتھی ہیں، خود بھی نہیں چاہوں گی کہ سینئر شخصیات میرے پیچھے کھڑی ہوں، شاہد خاقان سے رابطہ ہوا وہ لاہور تھے اور انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات کروں گا، کیپٹن صفدر انفرادی شخصیت ہیں،بات کا خود جواب دے سکتے ہیں، وزیراعظم یا وزیراعلی کے عہدے پر نظر ہے نہ ہی کوئی ٹارگٹ ہے، عہدے کو سامنے رکھا تو پارٹی کے لئے کام نہیں کرسکتی۔

 نواز شریف اور شہباز شریف نے ذمہ داری دی، میری سرجری تھی اور یہ ذمہ داری سونپ دی گئی، سب کی مشاورت کے ساتھ نواز شریف نے میرے کنونشن کا پورا پلان خود ترتیب دیا، میری واپسی کی تاریخ کا فیصلہ بھی نواز شریف نے کیا۔

(ن) لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف نے کہا جلسے ہم الیکشن کے قریب کریں گے، کمی محسوس ہو رہی تھی، عوامی رابطہ مہم ہم نے چھوڑ دی تھی، میری سرجری ہوئی تو لندن میں 4 ماہ لگ گئے، اپوزیشن کے دور میں آپ کے پاس وقت ہوتا ہے اس وقت ہمارا بیانیہ بھی مضبوط تھا، 4، 5 سال ہمارے بہت متحرک گزرے۔

مزیدخبریں