ایک نیوز: آن لائن خریداری کا نقصان، خاتون کی ڈبل روٹی میں سے زندہ چوہا نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک خاتون کو آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی منگوانا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتین اروڑا نامی خاتون نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن شاپنگ کمپنی سے ڈبل روٹی آرڈر کی۔
Most unpleasant experience with @letsblinkit , where alive rat was delivered inside the bread packet ordered on 1.2.23. This is alarming for all of us. If 10 minutes delivery has such baggage, @blinkitcares I would rather wait for a few hours than take such items.#blinkit #zomato pic.twitter.com/RHNOj6tswA
— Nitin Arora (@NitinA14261863) February 3, 2023
خاتون کے مطابق انہوں نے ڈبل روٹی یکم فروری کو آرڈر کی جس کے سِیل پیکٹ میں زندہ چوہا تھا، نیتین کی جانب سے جلدی ڈیلیوری کی آڑ میں ناقص معیار پر غصے کا اظہار کیا گیا۔
خاتون کے اس ناخوشگوار تجربے پر کئی صارفین نے غصے کا اظہار کیا اور کچھ نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔
دوسری جانب نیتین اروڑا کی ٹوئٹ پر کمپنی کے نمائندے نے جواب دیا اور معذرت کرتے ہوئے لکھا 'ہاں، میں دیکھ سکتا ہوں، آپ کی پریشانی جائز ہے، میں اس مسئلے کے لیے آپ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں'۔
ساتھ ہی کمپنی کے کسٹمر ہیڈ نے بتایا کہ انہوں نے اس کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔