ایک نیوز: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی،وفاقی وزیر بحری امور کہتے ہیں وفاقی حکومت بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے ساحلی علاقوں میں نئے منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کہ طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و ارض میں بحری آگہی کی ترویج میں پاک بحریہ کا کردار کلیدی ہے، حکومت بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے ساحلی علاقوں میں نئے منصوبے شروع کر رہی ہے،تقریب میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سمیت پاک بحریہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔آئندہ اس نمائش کو مزید بڑا بنانے کے لیے کوشاں ہیں، امید ہے کہ آئندہ نمائش میں مزید ممالک کی شرکت سے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔
فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سیلاب کی مشکل صورتِ حال میں پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہے کہ اس نمائش میں بہت سے معاہدے طے کیے گئے ۔ہماری کوشش ہو گی کہ ان معاہدوں کو تکمیل تک پہنچایا جائے، وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ گوادر کے غریب ماہی گیروں کے لیے کام کر رہی ہے۔ہم نے اپنے کوسٹل ایریا سے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، کئی ممالک کو ایک پلٹ فارم پر جمع کیا، گوادر پورٹ ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرے گا۔ترقی کے لیے کوسٹل ایریا میں مزید مواقع فراہم کریں گے، یہ پہلی ایکسپو کانفرنس تھی، ہر 2 سال بعد اس نوعیت کی بین لاقوامی ایکسپو ہو گی۔نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کو سووینیئر پیش کیا۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف کا خطاب
آج آخری روز خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ کئی وفود اندرون و بیرونِ ملک سے آئے ہیں، تقریب کامیاب رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مختلف نوعیت کی نمائش تھی، جس کے ذریعے پاکستان کی بلیو اکانومی کو اجاگر کیا گیا۔وائس ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ کانفرنس میں سات ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، آج مزید ہوں گے۔
واضح رہے کہ پائیمیک دس سے بارہ فروری تک جاری رہی جس میں ملکی اور غیر ملکی مجموعی طور پر 133 کمپنیوں نے شرکت کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-12/news-1676196875-7589.mp4