ایک نیوز: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بڑی مشکل میں گرفتار۔ نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی 4 اپریل کو سماعت ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نیب کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں 2 نیب اپیلوں کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020ء کے بریت کے 2 فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔