پی ٹی آئی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے،راجا بشارت

Feb 12, 2023 | 13:41 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجا بشارت نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 90 دن میں انتخابات کروانا آئین میں درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی راجہ بشارت کی عامر کیانی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ انتخابات کرانے کیلئے پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا۔ نوے دن کے دوران انتخابات کرانا آئین میں درج ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت انتخابات سے فرار کی کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کے واقعات میں ملوث افسران کو چن چن کر تعینات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی عام اور ضمنی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ 

دوسری جانب این اے 61 سے سابق رکن قومی اسمبلی و صدر شمالی پنجاب تحریک انصاف عامر محمود کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میٹرو پولیٹن کارپوریشن پہنچے۔ انہوں نے این اے 61 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ 

اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ بشارت اور ملک تیمور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں