ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس آج سماعت کیلئے مقرر 

ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کل سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: Arshad Sharif murder case scheduled for hearing tomorrow(file photo)

ایک نیوز: ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس آج  سماعت کیلئے مقرر کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج بروز سوموار دوپہر ایک بجے سماعت کرے گا۔ 

دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہرشامل ہیں۔ ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر قائم کی گئی جے آئی ٹی گزشتہ ماہ 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی تھی۔

دونوں ممالک میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سپیشل جے آئی ٹی 2 فروری کو پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔