پی ڈی ایم کی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز، پیپلزپارٹی کا مشاورت کا فیصلہ

Feb 12, 2023 | 12:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

مزیدخبریں