ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے معذرت پر فواد چودھری کے مشورے کا جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے فوادچودھری کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی،ضمیر بیچا، یہ ایک فیکٹ ہے اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔
شہباز گل کا مزید کہناتھا کہ ٹی وی پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کی تھی اور ان سے اپنے بیان پر معذرت کی تھی، اس پر فوادچودھری نے شہباز گل کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ شہباز گل صاحب رمیش کمار جیسے لوٹے کو لوٹا کہنا Statement of Fact ہے اس پر معذرت نہیں بنتی، فورا َ توبہ کریں لوٹا لوٹا کہ کر واپس آئیں ۔