بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے:فواد چودھری

Feb 12, 2023 | 10:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا! آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے، اگر آئین کو بھی روند دیا گیا تو پاکستان کی ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائیگی۔

سابق وزیرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا، آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔

مزیدخبریں