کوہاٹ:فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 2 زخمی

کوہاٹ:فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 2 زخمی
کیپشن: کوہاٹ:فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 2 زخمی

ایک نیوز: کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک  خواجہ سرا موقع  پر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس  پیدل اپنےگھر جا رہے تھے کہ راستے میں  نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔

واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے  ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جب کہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔