کراچی:8 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی:8 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: کراچی:8 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

ایک نیوز: گلستان جوہر بلاک 10 میں ایک بچہ عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلستان جوہر کے بلاک 10 میں 8سال کا بچہ عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ محمد ارشد کے نام سے ہوئی جب کہ بچے کی لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملتے ہی ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی اور افسوسناک حادثے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔