چیئر مین ایک نیوز ملک مدثر علی کے دادا مرحوم ملک حیدر علی کی رسم قل ادا

چیئر مین پی این این ملک مدثر علی کے داداملک حیدر علی کی رسم قل ادا کردی گئی
کیپشن: Chairman PNN Malik Mudassar Ali's grandfather Malik Hyder Ali's funeral was performed

ایک نیوز:چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی اور سابق وزیر ملک اسد علی کھوکھرکے دادا ملک حیدر علی کی رسم قل  آبائی گاؤں مانو وال میں ملک اسد کھوکھر کے ڈیرے پر ادا کردی گئی۔ جس میں حلقہ انتخاب کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق قل خوانی کی دعا میں معاون خصوصی وزیر اعظم رانا مبشر  ایم این اے ملک افضل کھوکھر سابق ایم پی اے اختر بادشاہ سابق ایم این اے سردار کامل عمر لیگی رہنما طلحہ برکی اور سابق چئیرمین ضلع کونسل اعجاز ڈیال سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی  معززین علاقہ نے  چئیرمین ایک نیوز نیوز ملک مدثر علی اور سابق صوبائی وزیر ملک اسد سے حاضرین نے اظہار تعزیت کیا اور  مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ 

قل خوانی دعا  میں اہلیان علاقہ اور حلقہ کے معززین نے شرکت کی۔ قل خوانی کی دعا میں حلقہ انتخاب کے چئیرمین وائس چیئرمین اورکونسلرز سمیت سپورٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شبیر عثمانی تعزیت کے لیے ملک اسد کھوکھر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم حیدر  علی کی وفات پر تعزیت کی۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر اور چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کے دادا ملک حیدر علی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ۔جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانو وال میں ادا کی گئی۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ 
 نماز جنازہ میں ملک اسد کھوکھر کے حلقہ انتخاب کے معززین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اورسابق ضلع ناظم میاں عامر محمود نے بھی شرکت کی۔ لیگی رہنما طلحہ برکی سمیت دیگر قائدین بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں شریک معززین نے ملک اسد علی کھوکھر سمیت سوگواران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیےدعا مغفرت کی۔
چیئرمین ایک نیوز ملک مدثر علی اور سابق وزیر ملک اسد کے دادا ملک حیدر علی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔