جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان 

جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان 
کیپشن: Jason Gillespie likely to part ways with PCB

ایک نیوز:  ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان ہے۔   

ذرائع  کے مطابق جیسن گلیسپی  نے  جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہ کرنے کا امکان   ظاہر کیا ہے،ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کے باعث جیسن گلیسپی بورڈ سے ناراض  ہیں ۔ 

خیال رہے کہ  قومی ٹیسٹ  سکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، جیسن گلیسپی نے بھی جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔