مدارس کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ہے ،مولانا فضل الرحمان   

Dec 12, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز: سربراہ جمیعت علماء کرام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  کہ مدارس کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ۔  

تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  ایک معاہدہ ہوا تھا کہ پہلے سے قائم مدارس کو نہیں چھیڑا جائے گا اورنئے مدارسِ کی رجسٹریشن کو نئے قانون کے تحت رجسٹریشن کی  جائے گی، ہمارا زمہ دار ایوان صدر ہے ، ہمیں بتایا جائے کہ 20/21 اکتوبر کو پاس ہونے والے بل پر تاخیر سے اعتراض کیوں لگائے گئے ۔   

انہوں نے کہا  ہمارہ دعویٰ ہے کہ  آئین  بن چکا ہے تو کیوں چھپایا جا رہا ہے ، ریاستی ادارے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلتے  ہیں  ، ہماری پوزیشن واضح ہے کہ ایکٹ پاس ہوچکا ہے فوری نوٹیفکیشن ہونا چاہئے  ، اگر ایکٹ میں مزید تاخیر کی گئی تو کورٹ بھی  جائیں گے،  تنازعہ کہیں اور ہے مگر شور  کہیں  اور سے آرہا ہے ، مدارس کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ہے ، سرکاری کے زیر اثر دینی علوم کو ختم کرچکا ہے ۔   

مزیدخبریں