توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد 

توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد 
کیپشن: In the Tosha Khana 2 case, the founder PTI and Bashree Bibi have been charged

ایک نیوز: سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام  آباد نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی اور بشر ی بی بی پر فرد جرم عائد کر دی  ہے۔  

بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت پیش  ہوئے،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت کی ،کیس کی سماعت 18دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی ،نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا  گیاتھا ،ستمبرمیں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔