ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بڑا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطا بق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ افغان تنازع سے پاکستان کومجموعی طور پر 600 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان افغانستان سے فعال دہشتگرد تنظیموں فتنہ الخوارج اور داعش کا مقابلہ کررہا ہے ،عبوری افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی میں مصروف ہے، ایسی تنظیموں کو آزادی سے کاروائیاں کرنے کی اجازت دے رہی ہے، دہشتگرد سرحدوں سے حملہ آور ہوکر کارروائیاں کرتے ہیں، افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اورسازو سامان بھی ان کے پاس ہے،پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانےکیلئے 200 کلومیٹر سے زائد علاقےپرباڑلگائی ہے، 1300سرحدی قلعے اور چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں،دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خفیہ آپریشنز کیے جارہے ہیں،ضم شدہ قبائلی علاقوں میں مقامی افراد کے مسائل حل کیےجارہےہیں۔