سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

Dec 12, 2024 | 13:25 PM

ایک نیوز: سونے کی قیمت میں 2ہزار 300روپے کابڑا اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی  فی تولہ قیمت 2300روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 800  روپے  ہوگئی ،10گرام سونا ایک ہزار 971روپے مہنگاہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 42ہزار 455روپے ہوگئی۔  

عالمی صرافہ بازار میں سونا 23 ڈالرز اضافے سے 2716 فی اونس کی سطح تک آگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3450 روپے پر مستحکم ہے۔  

مزیدخبریں