ویب ڈیسک: وزارت خارجہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کے بعد افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا
پاکستان نے ڈی آئی خا ن حملے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور ٹی ٹی پی کی قیادت کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر منگل کو دہشت گردانہ حملے، جس میں 25 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
دہشت گردانہ حملے کی ذمےداری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور سے دہشت گردانہ حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے۔