ویب ڈیسک:غزہ میں کارروائی کے دوران 20اسرائیلی فوجی اپنے ہی فوجیوں کا نشانہ بن کر مارے گئے۔
20اسرائیلی فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔
ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بزدلی، پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔