ویب ڈیسک: موسم سرما میں گیس بحران کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کردیاگیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھاکہ پاکستان آنے والے ایل پی جی کے دو جہاز سری لنکا چلے گئے ہیں، ان جہازوں کے ذریعے 21 ہزار ٹن ایل پی جی آنی تھی۔ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن ایل پی جی کی ماہانہ ضرورت ہے۔
عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرگیس قلت دور کرنے کے اقدامات کرے۔ ایل پی جی قلت سے قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
سردیوں میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ
Dec 12, 2023 | 22:04 PM