ایک نیوز: تعلیمی بورڈز کو کمشنرز کے حوالے کرنے پر پرائیویٹ سکولز نے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی نے مشترکہ طور پر کراچی سمیت صوبے کے تعلیمی بورڈز کو کمشنرز کے حوالے کرنے کے نگراں صوبائی حکومت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پروفیسر منور عباس اور حیدر علی کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈز مصروف اور بورڈز کے معاملات سے نا بلد کمشنرز کے سپرد کردیا گیا ہے، اگر اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو سپلا یا اس کے اساتذہ نہ ضمنی امتحانات لیں گے، نہ فرسٹ ایئر کی امتحانی کاپیوں کی جاری اسسمنٹ کا حصہ رہیں گے اور نہ کالجوں میں امتحانی مراکز کا قیام کرنے دیا جائے گا۔ سپلا جمعرات سے اس فیصلے کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائے گی۔