پی ایس ایل: فخر زمان سمیت 44 پلیئر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل

پی ایس ایل: فخر زمان سمیت 44 پلیئر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل
کیپشن: پی ایس ایل: فخر زمان سمیت 44 پلیئر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل

ویب ڈیسک:پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لئے فخر زمان سمیت 44 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لئے پلاٹینم کیٹیگری کےکھلاڑیوں میں فخر زمان سمیت آندرے فلیچر، اینجیلو میتھیوز، ایشٹن ایگر، بین ڈکٹ بھانوکا راجاپکسا، کارلوس بریتھویٹ، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان اور داسن شناکا شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
آل راؤنڈر کیرون پولارڈ، نور احمد، ریس ٹوپلی، رسی ون ڈر ڈوسن سمیت 44 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 پلیئرز ڈرافٹ لاہور میں ہوگا۔