ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9مئی کے 3مقدمات میں اسلم اقبال،حماداظہرسمیت دیگرملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس افسران کی درخواست پر کارروائی کی۔
ملزموں میں کرامت علی کھوکھر ،مراد سعید ،حافظ فرحت،احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی شامل دیگر ملزمان میں حامد رضا ،امتیاز محمود،واثق قیوم عباسی شامل ہیں۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں دو جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولس نے درج کیاگیاہے۔