اسپین میں پاک فوج کے حق میں "پاکستان زندہ باد" ریلی کا انعقاد

Dec 12, 2023 | 12:30 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: اسپین میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے، شرکاء نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور آرمی چیف عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن نے ریلی کے دوران خطاب میں کہا کہ"ایک سال میں آرمی چیف عاصم منیر نے پاکستان کی معشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،اوورسیز پاکستانی اپنے آرمی چیف اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ملک کی مضبوطی چاہتے ہیں،عوام کو پاک فوج سے بدظن کرنا بھارت کا خواب ہے۔
چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن نے کہا کہ ہم دنیا کے جس بھی خطے میں رہیں گے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے جو بھی اس کو کراس کرے گا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ریلی کے شرکاءکا کہنا تھا کہ "جس طرح پاکستان استحکام کی رہ پر چل نکلا ہے، مزید دو سال تک عاصم منیر ملکی معاملات کو آگے بڑھائیں گے،پاک فوج ریاست پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے،جو پاک فوج اور عوام کو علیحدہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔

مزیدخبریں