خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےتحت لِمزکی زراعت کو بہتر بنانےکیلئےسمپوزیم کاانعقاد

Dec 12, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت لِمز(LIMS)کی زراعت کو بہتر بنانے کیلئے سمپوزیم کا انعقادکیا گیا، زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی کی فراہمی ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت لِمز (LIMS) کا نامور معیشت دانوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات کے ساتھ سمپوزیم کا انعقادکیا گیا،سمپوزیم میں لِمز (LIMS) کے تحت زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

 سمپوزیم میں ذرائع آبپاشی اور بیج کاری سے متعلق اصلاحات کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا، مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر زرعی اجناس اور پیداوار کو بڑھانے میں تعاون کی تفصیلا ت دی گئیں، شرکاء کو لمز پاکستان' ویب سائٹ (www.limspakistan.com) کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، یہ ویب سائٹ پاکستان کے تمام کسانوں اور شہریوں کو بلا معاوضہ میسر ہے۔

 شرکاء نے لِمز ( LIMS) کے اقدامات کوسراہا اور ان کے ساتھ مل کر مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے لِمز (LIMS) کے کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

مزیدخبریں