یااللہ خیر!لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کےجھٹکے

Dec 12, 2023 | 11:14 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

مزیدخبریں