لاہور میں سموگ کا راج، شہر کی فضا بدستور مضر صحت

لاہور میں سموگ کا راج، شہر کی فضا بدستور مضر صحت
کیپشن: لاہور میں سموگ کا راج، شہر کی فضا بدستور مضر صحت

ایک نیوز: فضائی آلودگی پر کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، لاہور کی فضا بدستور مضر ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کا شہر لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے، شہر کا اوسط کوالٹی انڈیکس 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔