ایک نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے 2واقعات میں 4سکیورٹی اہلکارشہید ،5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن پر دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ پربارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 3 اہلکار شہیدہوگئے۔دہشتگردوں نے تھانے کے قریب فائرنگ بھی کی جس سے 16 اہلکار زخمی ہوئے۔حملے میں تھانےکی چھت گرگئی جب کہ اس دوران 2 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جب کہ تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کلاچی کالج پردہشت گردوں کا دوسرا حملہ ناکام بنادیاگیا۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی فورسز کاجوان شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تھانے پرحملے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔تحصیل درابن میں سکول ،کالج میں آج ہونیوالے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔