ٹیسٹ سیریز: بولر ساجد خان کو آسٹریلیا بھجوانے کی تیاریاں 

Dec 12, 2023 | 07:44 AM

ویب ڈیسک:قومی کھلاڑی ساجدخان کوٹیسٹ سیریزکےلئےآسٹریلیابھجوانےکی تیاریاں تیزکردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ وار چھٹیاں ختم ہونے پر ویزہ اور دوسرے انتظامات تیز کر دیے گئے ہیں، ساجد خان پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔
ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں