ویب ڈیسک:ڈپریشن اورانز ائٹی جیسی بیماریوں سےنجات کیلئےدہی ایک مفیدغذاہے۔
تفصیلات کےمطابق ڈپریشن اور انزائٹی ایسے امراض ہیں جن سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں اوران کی وجہ سےآگےسےمختلف بیماریاں پھیل رہی ہے۔
ڈپریشن یا انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
یونیورسٹی آف ورجینیا سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی اور خمیر والی غذاؤں کے استعمال سے ذہنی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا جسم کو تناؤ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
اس سے قبل بھی چوہوں پر ہونے والے تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ دہی میں موجود بیکٹریا سے ڈپریشن کو ریورس کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نئی تحقیق میں دہی یا خمیر والی غذاؤں میں موجود بیکٹریا کی مختلف اقسام کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
چوہوں پر یہ تجربات کیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ معدے میں مخصوص بیکٹریا کی تعداد بڑھانے سے ذہنی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
محققین کے مطابق تحقیق سے معدے میں موجود بیکٹیریا اور ڈپریشن یا انزائٹی جیسے امراض کے خلاف مدافعتی نظام کے تحفظ کا تعلق ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے لیے مفید غذا کے استعمال سے ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مگر دہی میں موجود بیکٹریا Lactobacillus اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ وہ تناؤ، ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ڈپریشن اورانز ائٹی سےنجات کیلئےدہی مفید؟
Dec 12, 2023 | 07:15 AM