ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نےبالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان کی ڈیبیوفلم”دی آرچیز“سےمتعلق منفی پوسٹ لائیک کرنےپرمعافی مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق آج کل سوشل میڈیاکادورہےجس کی وجہ انسان کی چھوٹی غلطی بھی اس کیلئےبہت بڑامسئلہ بن جاتی ہےایسی طرح کاکچھ اداکارہ روینہ ٹنڈن کےساتھ بھی ہواہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق حال ہی میں ریلیزہونےوالی سہاناخان کی فلم”دی آرچیز“سےمتعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں فلم کے تمام اسٹارز کی اداکاری کا مذاق اُڑایا گیا تھا۔
اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کیا اور تبصرے کیے تو وہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس پوسٹ کولائیک کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی۔
تاہم، تنقید سے تنگ آکر روینہ ٹنڈن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک معافی نامہ جاری کیا تھا، اداکارہ نے کہا تھا کہ”میں نے غلطی سے پوسٹ لائیک کردی تھی، مجھے دراصل معلوم ہی نہیں تھا کہ پوسٹ کس بارے میں ہے“۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ”اسکرولنگ کرتے ہوئے غلطی سے پوسٹ لائیک ہوگئی، میری اس غلطی کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں“۔
اداکارہ نے یہ اسٹوری کچھ دیر کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ سے ڈیلیٹ کردی، تاہم اُن کے معافی نامے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ7 دسمبر کو ریلیز ہونے والی”دی آرچیز“، دراصل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا کی ڈیبیو فلم ہے۔
فلم”دی آرچیز“ کے ہندی ورژن میں سہانا خان نے”ورونیکا“، اگستیا نندا نے ”آرچی“، خوشی کپور نے ”بیٹی کوپر“، اور ودانگ رائنے نے”روجی“ کا کردار ادا کیا ہے۔