دھول مٹی سےپاک سڑکیں،وزیراعلیٰ کارات گئےسرکلرروڈکادورہ

Dec 12, 2023 | 02:23 AM

ایک نیوز:دھول مٹی سےپاک سڑکیں پروجیکٹ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئےاچانک داتادربارسرکلرروڈدورہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرلاہورکودھول مٹی سےپاک کرنےکےپروجیکٹ پرتیسرےروزبھی کام جاری رہا۔محسن نقوی رات کےپچھلے پہر داتا دربار سرکلر روڈ پر جاری واشنگ کے عمل کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔
نگران وزیراعلیٰ نےروڈزکومستقلاً ڈسٹ فری کرنےکاپلان طلب کرتےہوئے،سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ کو بھی ڈسٹ فری کرنے کی ہدایت کی، سڑکوں کوڈسٹ فری کرنے کیلئے واشنگ کے عمل کو تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کیں۔
محسن نقوی نےاس موقع پرمکینکل سوئپر سے صفائی اور واشنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا ، مکینیکل واشرز اور ٹریکٹرکے ذریعے واشنگ کا جائزہ لیتےہوئےموقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔رش کے اوقات میں سڑکوں کی واشنگ ٹریفک میں تعطل پیدا کرنے کا باعث ہوسکتی ہےاس لئےرات کےوقت صفائی کاعمل جاری رکھاجائے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے ڈسٹ فری آپریشن کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبریفنگ دی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،اظفرناصر، سیکریٹری ہاوسنگ،سی سی پی او، سی ٹی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی واسا ڈی جی پی آراور متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں