ہری پور:کاراورٹرک ٹکرانےسے2افرادجاں بحق،3زخمی

ہری پور:کاراورٹرک میں ٹکر،2افرادجاں بحق،3زخمی
کیپشن: Haripur: Collision between car and truck, 2 people killed, 3 injured

ایک نیوز:ہری پورمیں کاراورٹرک ٹکرانےسےدوافرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں تین افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق ہری پورکےعلاقےٹینک چوک کےقریب جی ٹی روڈپررات گئےکاراورٹرک ٹکراگئے،حادثےکےنتیجےمیں دوافرادموقع پرہی جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی کاراورٹرک کی ٹکرکےنتیجےمیں کارسوارافرادگاڑی میں بری طرح پھنس گئے۔حادثےمیں دوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ہری پورکی خصوصی ٹیم نےپیشہ وارانہ اندازمیں گاڑی کوکاٹ کرکارسےلاشوں اورزخمیوں نکال کرٹراماسینٹرمنتقل کیا۔حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔