ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کاچارج کمشنرزکے سپرد کردیاگیا۔
سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق پھل 16 جون 2023 کو ریٹائر ہوگئے۔ کراچی بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ کے چیئرمین کا چارج کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو دیدیاگیا۔ چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈئیٹ کراچی 23 نومبر 2023 سے خالی تھی۔ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے چیئرمین کاچارج وائس چانسلر سکرنڈ یونیورسٹی سے واپس لے لیا۔ تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کا چارج کمشنر نواب شاہ کے سپرد کردیاگیا۔کمشنران کو تعلیمی بورڈز کی فوری چارج لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔