عام انتخابات کیلئےڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری 

Dec 12, 2023 | 00:42 AM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے 144 ڈی آر اوز اور 274 آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دے دینوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

حکام کی جانب سے افسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی تھی الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے 115 حلقوں کیلئے 115 ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے۔

 پنجاب کے 297 حلقوں کیلئے 297 ریٹرننگ افسران، بلوچستان کیلئے 51 جبکہ سندھ کیلئے 130 ریٹرننگ افسران کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں