جے یو آئی نے بھی ن لیگ سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا

Dec 12, 2023 | 00:17 AM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے بعد جمعیت علماء اسلام نے بھی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب میں حصہ مانگ لیا۔
مفتی محمود مرکز پشاور میں دونوں جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کے لیے مختلف فارمولوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں جے یو آئی وفد کی قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور (ن) لیگ کی قیادت صوبائی صدر امیر مقام نے کی جبکہ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ گزشتہ دو عام انتخابات کے دوران دونوں جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں پر بات ہوئی۔ اس موقع پر جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے ساتھ پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں کے درمیان بات چیت کے مطابق سیٹ ایڈجیسٹمنٹ پورے ملک کے لیے ہوگی تو ہر جگہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
اجلاس میں دونوں جماعتوں نے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں