ایک نیوز :وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس 13 دسمبر کو طلب کر لیا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو ہٹانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پاکستان اور گمبیا کے درمیان خارجہ لیول پر سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ افغانیوں کے انخلا پر بریفنگ دے گی، کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی ایم ڈی کی تقرری کا ایجنڈا بھی شامل ہے، پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی، نیشنل سپیس پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے 23 نومبر لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کمیٹی کے 6 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
Dec 12, 2023 | 00:11 AM