پشاور: ایف آئی اے کی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 2 کروڑ برآمد  

پشاور: ایف آئی اے کی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 2 کروڑ برآمد  
کیپشن: پشاور: ایف آئی اے کی کرنسی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 2 کروڑ برآمد  

ایک نیوز نیوز:پشاور میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ 
 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل نیازی کا کہنا ہے کہ پشاور میں 32 دکانوں پر مشتمل 4 پلازے سیل کر دیے گئے جبکہ 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایف آئی اے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف 262 چھاپے مارے گئے۔ تمام کارروائیوں میں 305 ملزمان گرفتار ہوئے، 66 کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں 43 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ 95 ہزار ڈالر طورخم بارڈر سے برآمد کیے گئے۔ پاکستان میں ڈالر غیر قانونی راستوں سے اسمگل کیا جاتا ہے۔