پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کی گیسٹ ہاؤس میں پراسرار موت 

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کی گیسٹ ہاؤس میں پراسرار موت 
کیپشن: پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے کی گیسٹ ہاؤس میں پراسرار موت 

ایک نیوز نیوز : اسلام آبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چودھری سعید اقبال کی گیسٹ ہاؤس سے لاش ملی ہے ۔
پولیس ذرائع کےمطابق سیکٹر ایف ایٹ فور میں واقع مشعال گیسٹ ہاؤس سے چودھری سعید اقبال کی نعش برآمد ہوئی، نعش پمز اسپتال کی مارچری منتقل کردی گئی، تھانہ مارگلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔چودھری سعید اقبال پیپلزپارٹی کےڈویژنل صدر فیصل آبادتھے۔
پولیس کے مطابق چودھری سعید اقبال کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی،لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا، لواحقین نعش لیکر فیصل آباد روانہ ہوگئے